ولایت جونپور
حضرت غوث العالم کو شیخ کی خدمت میں چار سال گذر گئے ۔ ایک دن حضرت شیخ نے فرمایافرزند اشرف! جو کچھ بھی میرے پاس تھا سب تمہیں دیدیا، اور میں نے تمہاری تربیت میں اپنی پوری استعداد اور صلاحیت صرف کردی، اور ہر نعمت ابتدائی وانتہائی کا آپ کو مالک اور ہر طرح کامل ومکمل بنادیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دوشیر ایک جنگل میں نہیں رہ سکتے اور دو تلواریں ایک نیام میں نہیں رہ سکتیں، اب مناسب ہے کہ تمہارے لیے کوئی اور مقام متعیّن کروںتاکہ اہلِ زمانہ تم سے فیضیاب ہوں، اور بھٹکے ہوئے راہِ ہدایت پائیں، اب تمہیں جونپور کا صاحب ولایت بناتا ہوں اور وہاں قیام کا حکم دیتا ہوں، حضرت غوث العالم یہ سُن کر آبدیدہ ہوگئے،اور عرض کیا کہ میں ایک غریب الدیار مسافر ہوں، یہ آس لے کر آیا تھا کہ باقی زندگی آپ کے قدموں الدیار مسافر ہوں، یہ آس لے کر آیا تھا کہ باقی زندگی آپ کے قدموں میں گذار دوں گا، آپ مجھے اپبے سے الگ نہ کیجیے، ارشاد ہوا کہ فرزند اشرف! مشیت الٰہی یہی ہے، حضرت غوث العالم نے فرمایا کہ مزید کچھ عرصے کے لیے تو مجھے قدموں میں رہنے کی اجازت مل جائے۔
چنانچہ دوسال شیخ یوں ہی روانگی کے لیے اصرار کرتے رہے، اور حضرت سیّد اشرف مزید کچھ مدت قیام کے بہانے وقت ٹالتے رہے، مگر اب طے پایا کہ رمضان شریف تو پنڈوہ میں گذرے اور عید کے دن سفر ہو۔
چنانچی جب عید کے دن شیخ نے کوچ کا حکم دیا تو طرح طرح کے لباس آپ کو پہنائے ، نقارہ وعلم وغیرہ ساتھ کردیا، اور شاہانہ جاہ وجلال کے ساتھ آپ کو رخصت کیا، پوری آبادی اس منظر کو دیکھنے کے لیے ٹوٹ پڑی، حضرت نے جب کلمات رخصت فرمائے اور خدا حافظ کہا تو سید اشرف نے عرض کیا کہ آپ مجھے دیار جونپور کی ولایت دے کر بھیج رہے ہیں وہاں ایک شیر بھی رہتا ہےجس کا نام حاجی صدرالدین چراغ ہند ہے، اور جس کے ولایت کی دیار جونپور میں دھوم مچی ہوئی ہے، حضرت شیخ نے مراقبہ فرمایا ، اس کے بعد فرمایا اس شیر سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، وہاں آپ کو ایک ایسا بچہ ملے گا جو اس شیر کے لیے کافی ہوگا، اور مقام ظفرآباد میں تم کو پہلی فتح حاصل ہوگی۔
سفر جونپور
حضرت غوث العالم بڑے شان وشوکت کے ساتھ پنڈوہ سے روانہ ہوئے، اور چلتے چلتے قصبہ منیر میں پہونچے، وہاں شیخ ثمن نام کے ایک بزرگ نے یہ ٹھاٹ باٹ دیکھ کر فرمایا کہ درویشوں کو اس دنیاوی آن بان سے کیا واسطہ؟ حضرت نے فرمایا کہ ”میخ وطویلہ در گل زدہ ام نہ دردل“ یعنی میخ طویلہ مٹی میں گاڑاہے دل میں نہیں۔
For Contact Us
Go to Contact Page
or
Mail:contact@makhdoomashraf.com
Cal:+91-9415721972